ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے پر عزم ہیں: جنرل باجوہ

سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے پر عزم ہیں: جنرل باجوہ

Mon, 26 Dec 2016 19:57:44  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد:26/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،سی پیک کی متعین وقت میں تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور پاکستانی فوج اس ہدف کے حصول کے لیے پر عزم ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے اور اس صوبے کے وسائل کو یہاں کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بلوچ ریجمنٹ سے ہی کیا تھا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو پاکستان کی فوج، پولیس، ایف سی اور دیگر اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ،پاکستان کی فوج قومی یکجہتی کا مظہر ہے جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی لگ بھگ ان کی صوبوں کی آبادی کے تناسب سے ہے۔جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اس لیے پاکستان مخالف عناصر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں کچھ بلوچ کلعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد علیحدگی پسند تحریک کا حصہ ہیں۔


Share: